Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں ایک دن کی توسیع

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے گی جبکہ حماس نے بھی جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک دن کی توسیع کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کئے جانے کی خبروں کے درمیان صیہونی ذرائع نے آج رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ نے اپنے ایک اجلاس میں جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک دن کی توسیع کئے جانے سے اتفاق کیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے پر عمل درآمد کے ساتھ ہی، قطر کی وزارت خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے کی خبـر دی اور اعلان کیا کہ قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لئے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کیا جانا ایک ناگزیر عمل ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تل ابیب پہنچے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کو، غزہ میں ممکنہ طور پر جنگ کی آگ دوبارہ بھڑک اٹھنے کے تعلق سے گہری تشویش لاحق ہے اور وہ جنگ بندی جاری رکھے جانے کی خواہاں ہے۔

ٹیگس