جنین شہر میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ، خطرے کے سائرن بجائے گئے
جنین شہر کے اردگرد غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ ہوئی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے مقامی ذرائع نے جنین شہر کے ارد گرد غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی خبر دی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنین شہر اور جنین پناہ گزیں کیمپ میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔
فلسطین کی شہاب خبر رساں ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونیوں نے جنین شہر پر حملہ کیا ۔ لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہےکہ فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان اس شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔
فلسطین کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنین میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جوان زخمی ہوگيا ہے۔ غاصب فوجیوں نے جائے وقوعہ پر ایمبولینس آنے نہیں دی ۔
الجزیرہ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائيلی فوجیوں نے جنین کے مضافات، قلقیلیہ، الخلیل نیز بیتا کے دیہاتوں اور مغربی سلفیت میں واقع بدیا پر حملے کئے ہیں۔
غاصب اسرائيلی فوجیوں نے پانچ بکتربند گاڑیوں کے ساتھ شمالی اریحا میں واقع العوجا اور الاغوار پر حملے کئے ہیں ۔ جنوبی الخلیل میں واقع یطا شہر میں فلسطینی جوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔