القسام بریگیڈ: یاسین 105 کے راکٹوں سے حملہ، صیہونیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں اور ٹینک تباہ (ویڈیو)
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بریگیڈ کے مجاہدین نے اسرائیل کی ایک بکتر بند گاڑی اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے ٹینکوں اور بکتر بندگاڑیوں کو غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے شمال میں بموں اور اینٹی ٹینک "یاسین ایک سو پانچ" نامی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان دونوں فوجی گاڑیوں کو تباہ کئے جانے کے ساتھ ہی گزشتہ بارہ گھنٹے میں صیہونی حکومت کے تباہ ہونے والے ٹینکوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ کے مشرقی محور پر صیہونی حکومت کے پانچ ٹینکوں اور پانچ بکتر بند گاڑیوں کو الیاسین ایک سو پانچ نام کے راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس بریگیڈ نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین نے تین ٹینکوں، اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی اور ایک بلڈوزر کو ٹینڈم راکٹوں اور آر پی جی سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرایا القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت کے فوجی سازوسامان کو بیت لاہیا، الفالوجا اور جبالیا کے علاقوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔