امریکی صدر بائيڈن کے دعوے کی حماس کی جانب سے مذمت
Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بارے میں امریکی صدر کے بے بنیاددعوے نے ان کی اخلاقی پستی کو ثابت کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی چينل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر کو جنسی تشدد پر مبنی فلسطینیوں کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کا بے بنیاد دعوی، ان کی اخلاقی پستی کا ثبوت ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے بیہودہ دعوے اور صیہونیوں کے بیانات، صرف فلسطینیوں کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈہ حربہ ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ اس طرح کا جھوٹ اس بار امریکی صدر کی زبان سے، فلسطینیوں کے قتل عام، ان کی نسل کشی اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی پردہ پوشی کی غرض سے، بلوایا گیا ہے، جس کا ایک اور مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔