Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری، شہداء کی تعداد میں اضافہ

غزہ کے مرکز میں واقع نصیرات کیمپ میں دوگھروں پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں چھ اور خان یونس پر حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مرکز میں، النصیرات کیمپ میں دو گھروں پر جارح اسرائیلی فوج کے حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے- اسی طرح شمالی غزہ کے علاقوں الفلوجہ  بیت لاہیہ ، تل الزعتر، جبالیا کیمپ اور بیت حانون کے اطراف میں غاصب فوجیوں کے وحشیانہ اور غیر انسانی حملے جاری ہیں۔

المیادین نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی غاصب فوجیوں کی کشتیوں سے غزہ کے مرکزی علاقے کے ساحل کی سمت دسیوں گولے داغے گئے ہیں۔

غاصب فوجیوں نے اسی طرح آج صبح سے مشرقی خان یونس پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں ۔ غزہ پر بھی صیہونی فوجیوں کے حملے پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں-

غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ کمال عدوان اسپتال پر صیہونی فوج کے ہوائی اور توپخانے کے حملے جاری ہیں جس کے دوران دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ غزہ کے مرکز میں واقع نصیرات کیمپ میں دو گھروں پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں چھے اور خان یونس پر حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں آیا ہے کہ جیالیا کیمپ کو بھی کہ جہاں سو سے زائد گھرانے موجود ہیں، صیہونی جنگی طیاروں نے جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

بدھ کی صبح بھی صیہونی حکومت کی جانب سے جبالیا کیمپ کے بلاک دو پر، کی جانے والی بمباری میں کئي فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس