Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • یمنیوں نے تصادم نہيں چاہتا امریکہ، امریکی اخبار کا اہم انکشاف

پولیٹیکو کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ ملک کی فوج، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ساتھ فوجی تنازع نہیں چاہتی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: پولیٹیکو کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ ملک کی فوج، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ساتھ فوجی تنازع نہیں چاہتی۔
فارس نیوز کے مطابق ایک امریکی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اس بات پر متفق ہیں کہ یمن میں انصار اللہ پر حملہ ایک غلط اقدام ہوگا۔

تین امریکی عہدے داروں نے پولیٹیکو کو بتایا ہے کہ اگرچہ کچھ امریکی فوجی حکام بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر انصار اللہ کے حملوں پر مزید سخت ردعمل کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بائیڈن انتظامیہ کے سینئر ارکان اس سمت میں بڑھنا غلط سمجھتے ہیں۔

پولیٹیکو کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے اندر ایک اہم اتفاق رائے ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے حوثیوں پر براہ راست ردعمل کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔

پولیٹیکو نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ منگل کو تین بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکی بحریہ کا ایک جنگی جہاز کئی گھنٹوں تک تصادم کا شکار رہا لیکن امریکی انٹیلی جنس حکام کا اندازہ یہ نہیں ہے کہ حملے کا ہدف امریکی جہاز تھا۔

ایک امریکی فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ یو ایس ایس ڈسٹرائر نے بدھ کے روز صبح بحیرہ احمر میں انصار اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے ایک ڈرون کو مار گرایا جس میں امریکی ساز و سامان یا افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور بحیرہ مکران میں اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف کئی فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

ٹیگس