Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائيلی فوجیوں کے راستے میں بم دھماکہ، متعدد  صیہونی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی مسلسل جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائيلی فوج کے ایک دستے کے راستے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے غزہ پر زمینی حملے کے دوران ریزرو فورس کے دو افسروں سمیت اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ یہ خبر ایسی حالت میں نشر ہوئی ہے کہ جب شہید عزالدین قسام بريگيڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ استقامت کے مجاہدین کے حوصلے بلند ہیں، ان میں اتحاد پایا جاتا ہے اور ہزاروں مجاہد جنگ میں کردار ادا کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

در ایں اثناء جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی مسلسل جاری ہے۔

ٹیگس