Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں جارح اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اورنہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے-

سحر نیوز / عالم اسلام : مغربی شہر غزہ کے شیخ رضوان محلے میں ایک عمارت پرصیہونی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں عمارت میں موجود ساٹھ فلسطینی پناہ گزیں شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے-اس کے ساتھ ہی مغربی غزہ پٹی میں واقع المغازی کمیپ میں ایک مکان پر صیہونی فوج کی بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں ۔دیرالبلح میں بھی صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری رہا جس میں اس علاقے کےکئي فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں ۔صیہونی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس کے معن علاقے میں کئی مکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

میڈیا ذرائع نے شہر غزہ کے جنوب مشرقی علاقے میں صیہونی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہولناک دھماکے کی خبردی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں جبالیا کمیپ کے فالوجا علاقے میں واقع اسکول کے اطراف میں صیہونی فوجی ٹینکوں کی موجودگی کی تعیناتی کی خبردی ہے- جبالیا کیمپ میں بے گھرہوجانے والے فلسطینی شہری پناہ گزيں ہیں۔دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غرہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں گذشتہ چند گھٹنوں کے دوران دو سوآٹھ افراد شہید اور چار سوسولہ زخمی ہوئے ہيں زخمیوں کو غزہ کے بدحال اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے-

اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اسشرف القدرہ نے اعلان کیا تھا کہ سات اکتوبر کو غزہ پر صیہونی فوج کے وحسشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریبا اٹھارہ ہزارفلسطینی شہید ہوچکے ہيں ۔ اشرف القدرہ نے غزہ پرصیہونی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی بھی خبردی اور کہا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر انچاس ہزاردوسوانتیس ہوگئي ہے ۔

ٹیگس