Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • یمن کی عوامی  تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکی اخبار کا اعتراف

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں تحریک انصار اللہ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: نیویارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان محاذ آرائی نے مغربی ایشیا اور ان کے ملک کے اندر اس مزاحمتی تنظیم کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ ہمیں عزت دیتا ہے کیونکہ انہوں نے ایسے وقت میں کیا کہ جب سب بغیر کسی کارروائی کے صرف تماشائی بنے ہوئے تھے۔

یہ الفاظ ہیں خالد نجیم کے جو یمن کے دارالحکومت صنعا میں طبی آلات کی ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر میزائل داغ کر اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملہ کرکے پورے مغربی ایشیا میں مقبولیت حاصل کرلی اور ایک ایسی علاقائی طاقت بن کر ابھری ہے جو مشرق وسطیٰ میں اپنی طاقت کو وسعت دے سکتی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے گذشتہ روز بحیرہ احمر میں ناروے کے آئل ٹینکر اسٹرینڈا پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

ان کے بیان میں اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے، جو غزہ میں قتل و غارت، تباہی اور محاصرے کا شکار ہیں، یمن کے حریت پسندوں کی درخواست یمنی بحریہ نے ایک خصوصی آپریشن انجام دیا جس میں ایک بحری جہاز کو جو اسرائیلی حکومت کے لیے تیل کے لے جانے میں مصروف تھا، نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس