غزہ میں شدید تباہی، اقوام متحدہ کے اعداد و شمار جاری
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً اکثر عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی میں تقریباً ہر پانچویں عمارت یا تو تباہ ہو چکی ہے یا اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر کو جھڑپوں کے آغاز سے اب تک تقریباً 4 لاکھ عمارتوں کو جن میں زیادہ تر فلسطینی رہائشی علاقے ہیں، نقصان پہنچا ہے اور انہیں شدید اور بنیادی مرمت کی ضرورت ہے۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق سروے کے مطابق غزہ میں جھڑپوں سے پہلے جو تعمیراتی مراکز قابل استعمال تھے ان میں سے 18 فیصد اب صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں اور وہاں کے مکینوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ عمارتیں بھی بغیر کسی پناہ گاہ کے کھنڈہر میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
اندازوں کے مطابق رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے زمینی حملوں اور متواتر فضائی بمباری کے زیر اثر تقریباً 1.9 ملین افراد جو کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی کے برابر ہے، اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔
اعداد و شمار اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر کی تصاویر پر مبنی ہیں، جہاں اقوام متحدہ کے تجزیہ کار تباہ شدہ عمارتوں کی ہائی ریزولوشن تصاویر لیتے ہیں اور ایسے نقشے شائع کرتے ہیں جو کارکنوں کی مدد اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کر سکتے ہیں۔