Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی، اسرائیل کے 2 ٹینک تباہ

غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک استقامت کے جوان، غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور شدید جھڑپوں کا سلسلہ شمالی غزہ میں تل زعتر، جبالیہ کیمپ کے ساتھ ساتھ شمال مغربی غزہ میں شیخ رضوان تک پھیل کیا گیا ہے۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے دو ٹینک تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی سازوسامان کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی غزہ میں فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس