غزہ کی جاری جنگ میں 2487 اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے: صیہونی حکومت کا اعتراف
صیہونی حکومت کی فوج نے تحفظات کے باوجود پیر کو غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج نے تحفظات کے باوجود پیر کو غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے چار سو نواسی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک ہزار نو سو اٹھانوے فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائيلی فوج کے بیان کے مطابق ستائیس اکتوبر کو غزہ میں صیہونی حکومت کی زمینی فوج کے داخل ہونے کے بعد سے اب تک اس کے ایک سو چھپن فوجی ہلاک ہوچکے ہيں ۔
صیہونی حکومت نے آج اپنے ان دو فوجیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے جو گذشتہ دنوں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔ جنرل نیتای میسیلز اور رانی تامیر نامی صیہونی فوجی گذشتہ روز شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک فوجی زخمی ہے جس کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار نو سو اٹھانوے صیہونی فوجی اور غزہ میں زمینی حملوں کے بعد سے اب تک آٹھ سو سترہ فوجی زخمی ہوچکے ہيں ۔