Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • کابل دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی

داعش دہشت گرد گروہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ آبادی والے علاقے میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان میں مغربی کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے دشت برچی میں ایک کار بم کا دھماکہ کرکے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں بیس افراد مارے گئے ہیں جبکہ کابل پولیس کمان کے ترجمان خالد زردان نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو اور زخمیوں کی تعداد چودہ بتائی ہے-

افغانستان کی قومی مصالحت کی اعلی کونسل کے سابق سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں اس دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا اسلامی و انسانی اقدار کے منافی ہے-

دشت برچی کا علاقہ ، گذشتہ دو برسوں میں کہ جب سے افغانستان میں طالبان دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں، بارہا داعش دہشت گردوں کا نشانہ بنا ہے- دو میہنے قبل بھی کابل کے دشت برچی علاقے میں ایسا ہی ایک دھماکہ کیا گيا تھا کہ جس ميں سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے-

ٹیگس