Jan ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • آئی سی سی: بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی

آئی سی سی نے ہنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال کے لئے پابندی لگادی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل، آئی سی سی، نے بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال (7 اپریل سنہ 2025 تک) کے لئے پابندی لگادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ناصر حسین پر آئی سی سی نے ستمبر سنہ 2023 پر کچھ الزام لگائے تھے جو اب ثابت ہوگئے ہیں لہٰذا ناصر حسین پر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے خود پر لگے الزامات قبول بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر ناصر حسین کو کسی نامعلوم شخص نے ایک اہم تحفہ دیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے ایک خاص مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ ناصر حسین نے اس بارے میں بورڈ کو اور نہ ہی انسداد بدعنوانی افسر کو کچھ بھی نہیں بتایا تھا۔ تحقیقات ہونے پر بھی رپورٹ کے مطابق افسران کے ساتھ تعاون نہیں کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ناصر حسین نے بنگلہ دیش کے لئے 19 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، 1044 رن بنائے ہیں اور 8 وکٹ لئے ہیں۔ ایک سینچری اور 6 نصف سینچریاں بھی ان کے نام ہیں۔ انہوں نے 65 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں اور اس دوران 1281 رن بنائے اور 24 وکٹ لئے۔  ناصر حسین نے 31 ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں 371 بنائے اور 7 وکٹ لئے ہیں۔

 

ٹیگس