Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran

صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی الاسراء یونیورسٹی پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائغ ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ کی الاسراء یونیورسٹی کی عمارت پر حملہ کیا اور اسے تباہ کردیا۔ الاسراء یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس یونیورسٹی پر صیہونی فوجیون کے حملے کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس یونیورسٹی میں تین ہزار سے زیادہ تاریخی اور قدیم کتب، اسناد اور مخطوطات رکھے ہوئے تھے۔ الاسراء یونیورسٹی دوہزار چودہ میں غزہ میں قائم کی گئی تھی۔ اس یونیورسٹی کا ایک مرکزی دفتر شہر غزہ کے الطفاح محلے میں ہے اور الاسراء یونیورسٹی، عرب یونیورسٹی، عالم اسلام کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی یونین، اسلامی دنیا کی یونیورسٹیوں کی یونین سائنسی اداروں کی عالمی یونین اور یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی یونین کی رکن ہے۔

ٹیگس