Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی جارحیت

صیونی فوجیوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین نے شمالی بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر، جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی خبردی ہے۔

صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شعفاط کیمپ پر بموں سے حملے کئے ہیں ۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے بھی مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس دوران صیہونی حکومت کے فوجیوں نے سترہ سالہ حافظ حجازی نامی جوان کو رام اللہ کے مشرق میں المزرہ قصبے کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔

ٹیگس