Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • دمشق کے ایک رہائشی علاقے پر صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت پر شام کی وزارت خارجہ کا بیان

شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق کے ایک رہائشی علاقے پر صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت اور مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی نے صیہونی حکومت کی وحشیانہ اور مجرمانہ ماہیت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں کا وحشیانہ قتل عام بند کرائے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی نسل پرست حکومت نے ہفتہ بیس جنوری کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دمشق میں ایک غیر فوجی علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت اور اس کے اطراف کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور متعدد عام شہریوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی حکومت عالمی برادری سے اس بات کی خواہاں ہے کہ صیہونی حکومت کی اس قسم کی وحشیانہ جارحیت بند کرائے کہ جس کے نتیجے میں عام شہریوں کا بہیمانہ قتل عام ہو رہا ہے اور جس سے علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے اور جو بین الاقوامی قوانین و اصول اور انسانی حقوق کے سراسر منافی ہے۔

ٹیگس