غزہ میں شہدا کی تعداد پچیس ہزار سے تجاوز کرگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429825-غزہ_میں_شہدا_کی_تعداد_پچیس_ہزار_سے_تجاوز_کرگئی
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سن دوہزار چوبیس تک غزہ میں 25105 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہدا کی تعداد پچیس ہزار سے تجاوز کرگئی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سن دوہزار چوبیس تک غزہ میں 25105 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سنہ دوہزار چوبیس تک صیہونی فوج نے پچیس ہزار ایک سو پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دوران صیہونی فوجیوں نے باسٹھ ہزار چھے سو اکیاسی فلسطینیوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی تفصیلی رپورٹ میں آیا ہے کہ گزشتہ چھتیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں نے بہیمانہ حملے کرکے ایک سو اٹھہتر فلسطینیوں کی جان لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی کے رہائشی علاقے بڑے پیمانے پر مسمار ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج کے حملوں میں متعدد طبی اور تعلیمی مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔