Jan ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • خلیج عدن میں یمنی فوج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے خلیج عدن میں امریکہ کے ایک مال بردار بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے بیان کے مطابق یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکہ کے ایک اور مال بردار بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس فوجی مال بردار بحری جہاز کا نام اوشیکن گیس بتایا ہے۔ یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے کسی بھی حملے کا جواب، بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں خطرہ پیدا کرنے والےذرائع کو نشانہ بنا کر دیا جائےگا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم یمن کے دفاع کے حق اور فلسطین کی حمایت کے تناظر میں ہرطرح کا حملہ اور دفاعی اقدامات جاری رکھیں گے۔

ٹیگس