صہیونی میڈیا: اسرائیلی فوج حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی
Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی محاذ پر حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صورت حال انتہائی خطرناک ہے اور داخلی محاذ کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اور اسرائیلی حکومت میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
صہیونی میڈیا نے کہا ہے اگر (تل ابیب اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان) کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو جنگ جاری رہے گی اور مستقبل میں اسرائیل کے پاس آپشنز بہت محدود ہو جائیں گے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ حزب اللہ لبنان سے لڑنے کے لیے تیار ہے لیکن درحقیقت وہ شمالی محاذ پر حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔