Jan ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran

یمن کی فوج نے خلیج عدن میں برطانیہ کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی افواج نے برطانیہ کے تیل بردار بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا جس سے اس تیل بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں پر ہمارے حملے، غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے روکے جانے اور اس علاقے میں غذائی اشیاء کی باقاعدہ ترسیل تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس