Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکی اور صیہونی ٹھکانوں پر عراقی مزاحمت کا بڑا حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کر کے شام، عراق اور مقبوضہ فلسطین میں فوجی اہداف پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے شام، عراق اور مقبوضہ فلسطین میں غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جانب مسلسل حملوں کے خلاف مزاحمت کے مناسب جواب کے تحت اتوار کے روز ڈرون کے ذریعے پانچ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام میں الشدادی، الرکبان اور التنف میں واقع فوجی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین میں زفلون بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک الگ بیان جاری کرکے کہا کہ اس نے اربیل ہوائی اڈے کے قریب واقع الحریر میں امریکی زیر قبضہ اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں دشمن کو کچلنے کے مقصد سے ایسے حملوں کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام میں خربہ عدنان کے علاقے میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس