Jan ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ کی تازہ ترین صورتحال، مزید 515 فلسطینی شہید و زخمی

صیہونی حکومت نے منگل کی صبح کو بھی غزہ پر حملے کرکے اس علاقے کے عوام کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر 14 مرتبہ وحشیانہ حملے کئے ہيں کہ جس کےنتیجے میں 215 فلسطینی شہید اور 300 زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے دن غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار751 اور زخمیوں کی تعداد 65 ہزار 636 ہو گئی ہے۔

 قطر کے الجزیرہ چنیل کی رپورٹ کے مطابق الصبرا کے علاقے میں مدوخ خاندان کے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گيا ۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے گذشتہ دنوں اور راتوں کی طرح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اس علاقے کے عوام کی کسی بھی مزاحمت کو کچل دیں، تاہم اب تک یہ جارح فوجی، غرب اردن کے جوانوں کی مزاحمت اور ان کے جوابی حملوں کو ناکام بنانے میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

ٹیگس