Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی بحری جہاز پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

یمنی فوج نے بحیرہ احمر ميں امریکی ڈسٹرائر یو ایس ایس گریولی کو نشانہ بنانے کے بعد اس کے ایک تجارتی جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن میں امریکہ کے بحری تجارتی جہاز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی جانب جا رہا تھا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کارروائی امریکی ڈسٹرائر یوایس ایس گریوولی پر حملے کے بعد انجام دی گئی ہے۔
یحیی سریع نے ایک بار پھر زور دیا کہ یمنی فوج اسرائیل یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے جہازوں کو اس وقت تک حملے کا نشانہ بناتی رہے گی جب تک غزہ میں جنگ بند نہيں کی جاتی۔
یمن کے سیاسی رہنما علی القحوم نے بھی کہا ہے کہ مسلح کارروائیاں یمن کی فوجی صلاحیتوں پر تاکید اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ یمن اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی ان کارروائیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یمن کی مسلح افواج غزہ کی حمایت سے دست بردار نہيں ہو سکتی۔

ٹیگس