Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran

عراق پر امریکی یلغار کے کچھ گھنٹوں بعد داعش دہشتگردوں نے مغربی صوبہ الانبار میں فوج اور الحشدالشعبی کے اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جمعے کی رات امریکہ نے مشرقی شام اور مغربی عراق کے کچھ علاقوں پر فضائی حملے کئے جس میں تین افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ اسی طرح مشرقی شام کے علاقوں اور المیادین و البوکمال شہروں پر ہونے والے امریکی حملے میں دس افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوئے ہيں۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ یہ حملے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے اور اس میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں انجام دیئے گئے ہيں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مغربی صوبہ الانبار کے الصکار علاقے کے ہائی وے پر داعش دہشتگردوں کے ساتھ عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشدالشعبی کے درمیان جنگ جاری ہے۔ عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے سنیچر کی صبح اپنے ملک کے مغربی علاقے پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے عراق کے اقتداراعلی کی کھلی خلاف ورزی اور ملک میں استحکام قائم کرنے کی بغداد حکومت کی کوششوں کو کمزور کرنے کے لئے کئے گئے ہيں۔
درايں اثنا شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اکثر وہ اہداف جن پر امریکہ نے حملے کئے ہيں انہیں حملے سے پہلے خالی کرایا جا چکا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق شہر دیرالزور الفرن الآلی کے اطراف کے علاقے پر بھی فضائی حملہ ہوا ہے۔

ٹیگس