شمالی یمن پر امریکا اور برطانیہ کے ہوائی حملے (ویڈیو)
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر تین بار حملے کئے ہيں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی ذرائع ابلاغ نے شہر صعدہ پر امریکہ کے نئے حملوں کی خبر دی ہے۔ میڈیا ذرائع نے جمعے کی شام کو رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حجہ کے بعض علاقوں کو بھی امریکہ اور برطانیہ نے فوجی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
درایں اثنا یمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ جارح جنگی جہازوں نے ضلع عبس کے الجر علاقے پر چار حملے کئے ہیں۔
اس سیکورٹی ذریعے نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے گیارہ جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کراکے یمن پر حملہ شروع کردیا ہے۔