Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran

پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح یمن کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں صعدہ اور الحدیدہ کے کئي علاقوں پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اس کے بعد کیا گيا کہ جب برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ایک پیغام میں یمن پر حملوں میں امریکہ کا ساتھ دینے پر تاکید کی۔
یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے گیارہ جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد کے بعد یمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ٹیگس