Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • شمالی مقبوضہ علاقوں پرحزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل اور راکٹ حملے

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر تیس میزائل فائر کئے ہیں-

سحرنیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر تیس میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے جبکہ اس حملے سے کچھ منٹ پہلے اسی علاقے سے کئی ہولناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں- المیادین ٹی وی نے جنوبی لبنان میں موجود نامہ نگارکے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے میزائلی اور راکٹ حملوں کے دوران میرون فوجی چھاؤنی کے قریب صیہونی حکومت کے فوجی اڈے کو پہلی بار حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے- مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کا یہ دوسرا میزائلی اور راکٹی حملہ ہے-

درایں اثنا صیہونی حکومت کے میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف دو ہزار چھے کی جنگ سے تین گنا میزائل فائر کئے ہيں- صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک حزب اللہ، اسرائیل پر چھے سو میزائل فائر کرچکا ہے- لبنانی میڈیا کے مطابق کچھ گھنٹے پہلے بھی جنوبی لبنان سے الجلیل میں صیہونی فوجی اڈے پرچھے میزائلی حملے ہوئے ہيں- الجزیرہ کے مطابق الجلیل الاعلی کے دوفیف اور زیفون کالونیوں میں خطرے کا سائرن بج اٹھا اس سلسلے میں صیہونی ذرائع نے جمعرات کی شب رپورٹ دی تھی کہ لبنان سے کم سے کم نو راکٹ شمالی مقبوضہ فلسطین کے میرون فوجی اڈے پر فائر کئے گئے ہيں- اسرائيلی اخبار ھیوم نے بھی اعلان کیا ہے کہ دوفیف اور زیفون کالونیوں پر بیس میزائل بھی فائر کئے گئے ہیں ۔

ٹیگس