یمن کے صوبے صعدہ پر امریکی لڑاکا طیاروں کے حملے
خبری ذرائع کے مطابق امریکہ نے یمن کے صوبہ صعدہ پر لڑاکا طیاروں سے حملہ کیا ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور برطانوی اتحاد کے جنگي طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں واقع باقم علاقے پر دو مرتبہ بمباری کی ہےامریکہ اور برطانیہ نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقوں الطائف اور الجبانہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے -امریکہ اور برطانیہ نے گیارہ جنوری سے صیہونی حکومت کی حمایت میں، یمن کے خلاف اپنے حملوں کا آغاز کر رکھا ہے-
واضح رہے کہ غزہ کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یمنی فوج نے فلسطینوں کی حمایت میں بحیرۂ احمر اور باب المندب میں گذرنے والے صیہونی بحری جہازوں اور یا اس کے لئے مقبوضہ فلسطین سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- اور یمنی فوج کا کہنا ہےکہ جب تک غزہ کے خلاف حملے بند نہیں ہوتے یہ حملے بھی جاری رہیں گے- یمنی فوج نے کہا ہےکہ خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی، اسرائیلی بحری جہازوں یا اس کے لئے کام کرنے والے بحری جہازوں کے علاوہ سب کے لئے آزاد ہے اور وہ مکمل حفاظت اور سکون کے ساتھ آمد و رفت کر سکتے ہيں-