Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت جاری، پچیس فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر فسلطینی پناہ گزینوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا

سحر نیوز/ عالم اسلام : صیہونی حکومت نے مغربی ملکوں خاص طور پر امریکہ کی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں فلسطینی قوم کے خلاف جرائم جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملہ کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں پچیس فلسطینی شہید ہوگئے-

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی بھی ہوئےہيں۔ یہ حملہ جنوبی غزہ کے مشرقی رفح پر کیا گیا- غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کی صبح غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد اٹھائیس ہزار سے زیادہ اعلان کی ہے۔

ٹیگس