صیہونی بمباری میں مزید 4 صحافی شہید
Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
غزہ میں حکومت فلسطین کے اطلاع رسانی کے دفتر نے غزہ کے مختلف علاقوں پر جاری صیہونی جارحیت میں چار اور صحافیوں کی شہادت کی خـبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں حکومت فلسطین کے اطلاع رسانی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو قرآن کے دائریکٹر زید ابو زائد، کنعان مقامی نیوز ایجنسی کے نامہ نگار یاسر ممدوح، الساحل نیوز ایجنسی کے نامہ نگار محمد رسلان شنیورہ اور محمد مشتہی، صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہو گئے۔ اس بیان کے مطابق ان چار صحافیوں اور نامہ نگاروں کی شہادت کے بعد غزہ پر جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت و بمباری میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں اور صحافیوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو تیس ہوگئی ہے۔