Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے طبی مرکز پر حملہ، فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے کو مکمل کرنے کا بہانہ

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے انسانیت سوز اور وحشیانہ حملوں کا کوئی نتیجہ اسے نہيں ملے گا اور ناصر اسپتال پر حملے کے لئے اس کے بہانے بےبنیاد اور کھوکھلے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صیہونی حکومت کی جانب سے خان یونس کے ناصر اسپتال پر حملے کا بہانہ پیش کرنے کے سلسلے میں کہا کہ یہ پہلی بار نہيں ہے جب جارح صیہونی اسرائیلی فوجیوں نے بے بنیاد دعووں اور کھوکھلے بہانوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے غزہ میں طبی مرکز پر حملہ کیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ ابھی عالمی برادری شفا اسپتال پر حملے کے سلسلے میں صیہونی حکام کے جھوٹے دعوؤں کو بھولی نہيں تھی کہ صیہونیوں نے ایک بار پھر انہی بےبنیاد بہانوں سے ایک سازش کے تحت خان یونس میں ناصر اسپتال پر حملہ کیا۔

غزہ پٹی کی وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ خان یونس کے ناصراسپتال پر صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے کے بعد اسپتال میں موجود تقریبا ڈیڑھ سو مریضوں کوانتہائی دشوار صورتحال کا سامنا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اسپتال کے عملے میں سے تقریبا ستّر کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ٹیگس