Feb ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے وفد نےالامل اسپتال کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا

اقوام متحدہ کے ایک وفد نے غزہ کے جنوب میں واقع شہر جنین پہنچ کر صیہونی جارحیت میں الامل اسپتال اور اس طبی مرکز کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق الامل اسپتال، کئی ہفتوں سے غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے محاصرے میں ہے۔

اقوام متحدہ کے وفد کی جانب سے الامل اسپتال کا جائزہ لئے جانے کے بعد فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس وفد نے صیہونی جارحیت میں اس اسپتال کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا۔

اقوام متحدہ کے حفظان صحت کے رپورٹر نے بھی غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر کی صورت حال کو بحرانی قرار دیا اور کہا کہ غزہ میں صحت اور حفظان صحت کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جنگ و جارحیت ایک دانستہ اقدام ہے۔

اس رپورٹر نے جنگ غزہ کو ایک ظالم حکومت اور ایسے نہتھے عوام کے درمیان جاری جنگ قرار دیا جو اپنی آزادی کے خواہاں ہیں۔

اس رپورٹر نے کہا کہ غزہ کے علاقوں میں بکھری پڑی لاشوں سے وحشت کا ماحول بنا ہوا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ جنگ بندی کے بغیر اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔

ٹیگس