اسرائیل پر راکٹوں کی بارش، خوفناک دھماکوں سے فضا گونج اٹھی
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین ميں صیہونی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ فلسطینی قوم کی استقامت و مزاحمت کی حمایت میں، شمالی مقبوضہ فلسطین کے جل العلام فوجی اڈے کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی میڈیا نے بھی آج جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادی والے علاقے شلومی پر متعدد راکٹ داغے گئے ہیں اور کم از کم اس ٹاؤن میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
صیہونی میڈيا نے کل اعتراف کیا تھا کہ حزب اللہ لبنان نے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ہزار اینٹی آرمر میزائل شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر داغے ہيں اورتل ابیب کے فوجی حکام کے پاس بھی ان میزائلوں سے مقابلے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔