Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  •  یمن کی جانب سے صیہونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں حالیہ نسل کشی کی مذمت

یمن نے غزہ کی پٹی کے نابلس اسکوائر پر صیہونی فوج کے ہاتھوں کی جانے والی نسل کشی کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: یمن نے ایک بیان میں غزہ کے نابلس اسکوائر پر مدد کے انتظار میں کھڑے پناہ گزینوں پر بمباری کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ جرم صیہونیوں سے نفرت کا ایک اور ثبوت ہے اور اس نسل کشی کی کارروائی کا حصہ ہے کہ جسے یہ حکومت غزہ میں انجام دے رہی ہے- اس بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا گيا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کا ذمہ دار امریکہ ہے، کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں امریکہ کا ویٹو پاور استعمال کرنا، غاصب صیہونیوں کے جرائم پر امریکہ کی سیاسی پردہ پوشی کا ثبوت ہے۔

ادھر یمنی عوام کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین نے بھی غزہ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں کہا کہ امریکہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور غزہ اور یمن کے خلاف جارحیت کا ذمہ دار ہے۔ بدر الدین نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے دوہزار سات سو پینتیس واقعات کا ارتکاب کیا ہے جن میں سے تازہ ترین واقعہ غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ کا ہے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الرشید اسٹریٹ کا ہولناک جرم غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونیوں کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پر نسل کش اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ایک سو چار سے زائد افراد شہید اور سات سو ساٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس