Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی تھک گئے اور ان کے حوصلے پست ہوگئے: صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج، غزہ پٹی میں لڑ تو رہی ہے لیکن وہ پیشقدمی میں ناکام رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں اعتراف کیا جا رہا ہے کہ صیہونی فوج کا گیواتی، کمانڈو اور سیونتھ بریگيڈ، خان یونس میں سخت جنگ لڑ رہا ہے لیکن اسے کوئی پیشقدمی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تھکے ہارے ہيں اور مذکورہ تینوں بریگيڈ سخت جھڑپوں کے نتیجے میں تھک گئے ہيں اور ان کے حوصلے پست ہوگئے ہيں ۔

اس سلسلے میں صیہونی اخبار معاریو نے بھی غزہ جنگ میں اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کی حیرانی و پریشانی کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہوگئی ہے لیکن ہم لبنان سے ملحق شمالی علاقوں کی طرح جنوبی علاقے میں بھی کمزور و ناتواں ہیں ۔

صیہونی میڈیا کے مطابق یہ صورت حال ایسی حالت میں ہے کہ ہماری فوج کو لبنان سے ملحق شمالی محاذوں اور جنوبی غزہ میں ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے ۔

ٹیگس