Mar ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ کے نوے فیصد شہری اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور

غزہ کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کےنوے فیصد شہری صیہونیوں کے حملے کے نتیجے میں گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونیوں نے اب تک غزہ کے ایک لاکھ دس ہزار شہریوں کو شہید، زخمی اور معذور کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں افراد لاپتہ ہیں۔ غزہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق، نوے فیصد فلسطینی اپنا گھربار چھوڑ کر امدادی کیمپوں، غزہ کی گلی کوچوں یا پھر ملبوں کی آڑ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں میں غزہ کو تیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور رہائشی عمارتیں، شہری اور بنیادی تنصیبات من جملہ سڑکیں، بجلی، پانی اور نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔

ٹیگس