غزہ خاک و خون میں
Mar ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
غزہ پر آج کی صیہونی جارحیت میں بھی درجنوں فلسطین شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: پریس ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے الزیتون میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں بنی سہیلا میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے رفح شہر پر ایک بار پھر بمباری کی اور ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کئی افراد شہید و زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے النصیرات کیمپ پر بھی حملہ کیا جبکہ جنینہ پر بمباری میں ایک ہی گھرانے کے کئی افراد شہید ہو گئے۔
الزیتون علاقے میں مسجد فاروق کے قریب واقع ایک گھر کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں بھی سولہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔