Mar ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطین کے معروف فٹبال کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید

فلسطین کے معروف فٹبال کھلاڑی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی محمد برکات اپنے خانوادے کے تین افراد سمیت خان یونس میں واقع اپنے گھر میں، اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے۔ انتالیس سالہ محمد برکات قرآن کریم کے حافظ اور گول کرنے والے بہترین کھلاڑی تھے، اور وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنے کلب کے لئے سو سے زيادہ گول کئے تھے۔
سرکاری اطلاعات اور اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک فٹبال کے نوے کھلاڑیوں سمیت ایک سو ستاون کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں-

ٹیگس