Mar ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

شہدائے غزہ کی تعداد اکتس ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جمعے کی رات بھی جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ فضائی حملوں اور گولہ باریوں میں درجنوں فلسطینی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس سے پہلے غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعے کی شام اعلان کیا تھا کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد اکتس ہزار چار سو نوے اورزخمیوں کی تعداد تہتر ہزار چار سو انتالیس ہوگئي ہے۔
فلسطینی ذرائع نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو انچاس فلسطینی شہید اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت نے جمعے کو بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ دسیوں ہزار شہیدوں کی لاشیں ملبوں تلے دبی ہوئی ہیں اور صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں ان تک دسترسی ناممکن ہوگئی ہے۔

ٹیگس