Mar ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی مشترکہ سازش

فلسطین کی قومی جدت عمل تحریک کے سربراہ نے غزہ میں صیہونی سیکیورٹی ڈھانچہ تیار کئے جانے کے بارے میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی مشترکہ سازش پر سخت خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی قومی جدت عمل تحریک کے سربراہ مصطفی البرغوثی نے ایک انٹرویو میں غزہ کے لئے امداد کی ترسیل کے بارے میں کہا ہے کہ امدادی گذرگاہیں کھولے جانے کی ضرورت ہے اور امریکہ اگر چاہے تو صرف ایک دن میں اس سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کو تیار ہونے پر مجبور کر سکتا ہے مگر وہ صرف باتیں کر رہا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے کئی مہینے کے وقت کی ضرورت ہو گی جبکہ اس دوران کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کے سات لاکھ عام شہریوں کو قحط و بھوک مری کا سامنا ہے۔

فلسطین کی قومی جدت عمل تحریک کے سربراہ مصطفی البرغوثی نے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی پلان کی ساری ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت کے پاس ہو گی جبکہ یہ غاصب صیہونی حکومت صرف توسیع پسندی کے درپے رہی ہے۔

البرغوثی نے کہا کہ غزہ میں بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے سے متعلق صیہونی اقدامات غزہ کے عوام کو اس بات پر مجبور کئے جانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے کہ فلسطینیوں کو باور کرایا جائے کہ غزہ کا علاقہ اب قابل رہائش نہیں رہا ہے اور پھر غاصب صیہونی حکومت، پیدا ہونے والی صورت حال سے غلط فائدہ بھی اٹھا سکتی ہے۔

ٹیگس