Mar ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • عراقی حزب اللہ نے امریکہ کو کھلی وارننگ دے دی

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اگر بغداد نے امریکیوں کو استثنیٰ دیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: گزشتہ روز حزب اللہ عراق نے بغداد حکومت اور ذمہ دار عراقی حکام کو امریکی حملہ آوروں کو استثنیٰ دینے، پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈرز کو تبدیل کرنے اور اربیل کو جاسوسی کے اڈے میں بدلنے سمیت متعدد معاملات کی بابت سختی سے خبردار کیا۔

فارس نیوز کے مطابق  حزب اللہ عراق کے سیکورٹی دفتر کے سربراہ ابوعلی العسکری نے جمعے کی شب اپنے ٹیلی گرام چینل پر پانچ نکاتی بیان جاری کیا اور عراقی حکومت اور ذمہ دار حکام کو متعدد مسائل کی بابت خبردار کیا ۔

اس بیان میں انہوں نے عراق پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کے معاملے میں حکومت، رابطہ کاری کے فریم ورک اور متعلقہ حکام کو امریکی غاصب افواج کو استثنیٰ دینے کے حوالے سے خبردار کیا اور کہا کہ اگر ایسی استثنیٰ دی گئی تو پھر جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

حزب اللہ عراق کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غاصب افواج نے زمین اور آسمان پر اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے لیکن ان کے بیانات اب بھی زیادہ وقت خریدنے اور ملک ميں زیادہ سے ز‍یادہ رہنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اس بیان میں، ابو علی العسکری نے الحشد الشعبی میں کمانڈروں کو برطرف کرنے یا ان کی جگہ دوسرے افراد کو شامل کرنے کے مسئلے پر بات کی اور واضح کیا کہ الحشد الشعبی نے حکومت کو کیا دیا ہے اور عراق کے عوام کو اس کا دفاع اور اس کے قائدین کا احترام چاہیے۔

الحشد میں قائدین اور کمانڈروں کو برطرف کرنا یا ان کی جگہ دوسروں کو لانا ایک اندرونی فیصلے سے ہونا چاہیے، ورنہ اسے "بڑی غلطی" سمجھا جائے گا۔

ٹیگس