فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں
Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
غزہ کے ساتھ ہی غرب اردن میں بھی صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام:غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے طولکرم کے مشرق میں واقع علاقے عنبتا پر حملہ کرتے ہوئے قدیمی الخلیل کےعلاقے کی مسجد کی طرف فائرنگ کی جس میں ایک عالم دین شہید ہو گئے۔
نابلس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے شمال میں بیت امر اور قلقیلیہ کے جنوب میں المدور قصبے اور شہر جنین کے مغرب میں العرقہ علاقے پر بھی حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شہر نابلس کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو زخمی کیا اور گھروں کی تلاشی لی اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ نابلس کے جنوب میں بورین نامی علاقے میں صیہونی آبادکاروں نے بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا۔