Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

صیہونی حکومت کی پابندیوں کے باوجود آج ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو داخلے سے روکنے کے لیے حال ہی میں مسجد الاقصی کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا لیکن غاصب حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینی نمازی قلندیہ چوکی سے گزر کر نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق القدس اسلامی اوقاف انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی ناجائز صیہونی حکومت کی افواج کی طرف سے عائد کردہ وسیع پابندیوں کے باوجود 120,000 افراد نے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔

مسجد الاقصی بیت المقدس کے اسلامی و فلسطینی تشخص کی اہم علامت کے طور پر جانی جاتی ہے اورغاصب اسرائیلی حکومت اس مقدس مقام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم فلسطینی عوام کی استقامت اور ہوشیاری نے صیہونی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

 

ٹیگس