Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے اتوار کی صبح صیہونی فوج کے اڈوں پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں الرادار نامی فوجی اڈے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یہ جوابی حملہ مشرقی لبنان کے بعلبک علاقے پر صیہونی حکومت کے تازہ حملے کے چند گھنٹوں کے بعد انجام دیا ہے۔ لبنانی ذرائع نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے شہر بعلبک پر بمباری کی ہے۔ لبنانی میڈيا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حملے میں بعلبک میں ایک عمارت کو حزب اللہ کے ایک رہنما کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گيا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران غزہ پر صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے متعدد اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے سبب صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گيا اور اب تک دسیوں ہزار صیہونی آبادکار، مزاحمت کے حملوں کے خوف سے لبنان کےسرحدی علاقوں سے فرار پر مجبور ہوگئے ہيں۔

ٹیگس