Mar ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • تہران پہنچے ہنیہ، ہوگی اہم پریس کانفرنس

المیادین چینل کا کہنا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ آج تہران میں پریس کانفرنس کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج تہران کے سفر پر ہیں اور وہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

فارس نیوز کے مطابق المیادین نیوز چینل نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ منگل کو تہران کا سفر کریں گے۔

المیادین چینل کے مطابق، ہنیہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

ہنیہ کا دورہ تہران، غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کی شام غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد منظور کی۔

امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قرارداد کے مسودے کے متن میں ترمیم نہ کی گئی اور "مستقل جنگ بندی" کی اصطلاح کو "جنگ بندی" سے تبدیل نہ کیا گیا تو وہ اس قرارداد کو مسترد کر دے گا۔

ٹیگس