Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوج پر کاری ضرب

نسل کش صیہونی حکومت کے فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک جبکہ سولہ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے اس کامیاب حملے میں جو خان یونس میں کیا گيا صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے زخمیوں میں آٹھ اسرائیلی فوجیوں کی حالت انتہائی نازک ہے صیہونی فوج نے اپنے فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید متعدد فوجی زخمی ہوئے ہيں۔
صیہونی حکومت کی فوج کے اعلان کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں غزہ میں مجاہدین کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہيں۔ حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے کو ٹی بی جی اینٹی میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے اس سے قبل غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اپنے تین ہزار ایک سو ساٹھ سے زیادہ فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ صیہونی فوج غزہ میں اپنے جانی نقصان کی خبریں سینسر کررہی ہے اور آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان اسرائیلی حکومت کرتی ہے۔

ٹیگس