غزہ ميں 140 رپورٹروں کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432252-غزہ_ميں_140_رپورٹروں_کی_شہادت
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اتوار کی صبح کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ، غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو چالیس اعلان کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • غزہ ميں 140 رپورٹروں کی شہادت

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اتوار کی صبح کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ، غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو چالیس اعلان کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس تنظیم نے اعلان کیا ہےکہ یہ صحافی سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف حملوں کے آغاز سے اب تک اسرائيلی فوج کی بمباری اور میزائلی حملوں میں شہید ہوئے ہيں۔
اس تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ غزہ میں کسی انسانی المیے کے رونما ہونے کی روک تھام کی جاسکے- دوسری جانب اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ میں تیرہ ہزار سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں اور بے شمار تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔