Apr ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی حکومت نے آج بھی اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایک فلسطینی نوجوان غزہ کے مرکز میں واقع دیرالبلح میں صیہونی اسنائپروں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔ شہر رفح میں بھی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے گیارہ افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
خبری ذرائع نے بھی اسی طرح جنوبی رفح کے سرحدی علاقے پر بھی صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔
مرکزی غزہ میں المغراقہ کے علاقے پر بمباری میں بھی متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے صیہونی فوج نے کواڈ کوپٹر کے اندر سے غزہ میں پل المغراقہ کے قریب فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کردی اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھ مرتبہ وحشیانہ حملے کر کے چھپن فلسطینیوں کو شہید اور نواسی دیگر کو زخمی کردیا۔

ٹیگس