اسرائیلی نوجوان، اسرائيل چھوڑ رہے ہيں، ہارتض
عبرانی اخبار ہارتض نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی نوجوان اس وقت بے حد نا امید ہیں اور وہ اسرائیل سے نکلنے کا منصوبہ بنا رہے ہيں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائيلی اخبار ہارتض نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائيل میں نوجوان اس وقت پوری طرح سے نا امید ہو چکے ہیں اور یہ گھر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، لکھا ہے: یہ اچانک پڑنے والے افتاد نہيں ہے بلکہ ایک عمل ہے اور اسرائيل اب محفوظ نہیں ہے اور انہيں اب حکومتی اداروں پر اعتماد نہيں رہا ۔
رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اسرائيلی نوجوان، یہاں سے جا رہے ہیں کیونکہ ان کی امید ختم ہو چکی ہے۔ وہ لوگ ریزرو فورس میں لازمی سروس کے بعد اور دوبارہ طلب کئے جانے سے پہلے ہی نا امید ہونے کی وجہ سے کہیں بھی جانے پر تیار ہيں، کوئی ایسا رہنما بھی نہيں کہ جو ان سے اچھے مستقبل کا وعدہ کرے اور جنگ بھی طویل مدت تک جاری رہے گی۔